دنیاکاجدیدترین ٹیکنالوجی سے لیس ترقی یافتہ شہردبئی
جہاں انسانوں کی جگہ روبوٹس لینے لگے ہیں
اب دبئی کے کچھ علاقوں میں کھانوں کی ڈیلیوری بھی روبوٹس کریں گے
دبئی(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات میں آئے روز نئی سے نئی ٹیکنالوجی کی نمائش ہورہی ہے کبھی فلائینگ ٹیکسی کاتجربہ اورمتعدد شاپنگ مالز میں رہنمائی کے لیئے روبوٹس کااستعمال معمول کی بات بنتی جارہی ہے کئی معروف کافی شاپس پرروبوٹس آرڈر وصول کرتے پائے گئے ہیں اور کہیں کافی کی تیاری تک بھی روبوٹس کے ذریعے کی جارہی ہے
حال ہی میں دبئی کی سسٹین ایبل سٹی نے دبئی فیوچر لیبز اور لائیو گلوبل کے اشتراک سے تین خودکار ڈیلیوری روبوٹس کے لیے ایک پائلٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔دبئی فیوچر لیبز کے تیار کردہ یہ روبوٹس، لائیو گلوبل کے ذہین انٹرفیس کا استعمال کرتے ہوئے، پلازہ کے علاقے میں ریستورانوں اور دکانوں سے رہائشیوں تک ڈیلیوری خدمات فراہم کریں گے۔
ان روبوٹس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ نہ صرف حفاظت، صفائی اور لاگت میں بہتری لائیں گے بلکہ ٹریفک، کاربن کے اخراج اور صارفین کے انتظار کے اوقات میں بھی خاطر خواہ کمی کا باعث بنیں گے۔
یہ روبوٹس جدید خصوصیات جیسے کہ رئیل ٹائم ٹریکنگ، بیک اینڈ آرڈر کی تکمیل اور ڈیلیوری آپریشن سسٹم، اور ایک محفوظ ڈیلیوری کمپارٹمنٹ سے لیس ہیں۔یہ روبوٹس کمیونٹی کے اندر 30 منٹ سے بھی کم وقت میں بغیر کسی انسانی مدد کے ڈیلیوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔(نیوزوتصویربشکریہ وام)