ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں امپائرنگ کون کرے گا؟

122

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ میں امپائرنگ کون کرے گا؟

رواں ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا جس میں پاک بھارت ٹاکرا 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کے فرائض رنجن مدوگالے انجام دیں گے جب کہ آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض مرائس ایرا سمس اور راڈنی ٹکر انجام دیں گے، ٹی وی امپائر رچرڈ کیٹل برو ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے لیے میچز آفیشلز کا اعلان کیا ہے جس میں مجموعی طور پر 16 امپائر فرائض انجام دیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جب کہ پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا کو بھی پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

Advertisement

علاوہ ازیں اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، رنجن مدوگالے اور ڈیوڈ بون کو میچ ریفریز بنایا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }