سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 164 رنز کا ہدف

62

کرائسٹ چرچ میں سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کوشکست دے دی ہے۔

بیٹنگ کے دوران شا ن مسعود 19 اور بابراعظم نے 15 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 31 رنز بنائے اور محمد نواز 38 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، اسکے علاوہ محمدرضوان  34 اور افتخار احمد نے 25 رنز بنائے۔

محمد نواز کی اننگز میں 3 چھکے، 2 چوکے شامل ہیں جبکہ محمد نواز کو شاندار پرفارمنس کے باعث پرپلیئرآف دی میچ قرار پائے ہیں۔

خیال رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ پاکستان نے آخری اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ڈیپتھ اوورز میں شاندار بولنگ کی۔

Advertisement

حارث رؤف نے اپنے مقررہ چار اوورز میں صرف 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے بھی چار اوورز میں 38 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان اور محمد نواز نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 40 گیندوں پر چار چوکوں اور دو زبردست چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے۔

دیگر قابل ذکر کیوی بلے بازوں میں گلین فلپس 29 اور مارک چیپ مین 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کرائسٹ چرچ میں ہفتے تک جاری رہنے والی ٹوئنٹی 20 سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جمعہ کو پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ سے برسبین روانہ ہوگا جبکہٹیم کے کپتان بابر اعظم فائنل کے بعد کرائسٹ چرچ سے میلبرن روانہ ہوں گے۔

اسکواڈ برسبین میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کے بعد 20 اکتوبر کو میلبرن پہنچے گا اور ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میلبرن میں کھیلے گا۔

شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان بھی 15 اکتوبر کی شام کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے جبکہ ٹیم مینٹور میتھیو ہیڈن بھی کل رات کو ہی قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Advertisement

اسکے علاوہ ڈاکٹر جاوید ان دونوں کھلاڑیوں کے ہمراہ قومی اسکواڈ کو بطور سیکنڈ فزیو جوائن کریں گے جبکہ ٹیم ڈاکٹر نجیب سومرو کرائسٹ چرچ سے میلبرن میں اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے اور بھارت کے خلاف میچ سے قبل میلبرن میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اس دوران مقامی ڈاکٹر شمائل قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }