پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی، بھارتی وزیر کھیل

89

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ایشیا کپ میں پاکستان جا کر نہ کھیلنے کے لیے بہانے بنانا شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق خدشات ہیں، ٹیم کے پاکستان جانے کا فیصلہ بھارتی وزار ت داخلہ کرے گی۔

انوراگ ٹھاکر نے مزید کہا کہ آئندہ سال ورلڈ کپ بھارت میں ہی ہو گا، کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں تمام عالمی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے ایشیا کپ 2023 کو پاکستان سے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا۔

Advertisement

پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل  کے صدر جے شاہ کے بیان پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھ  کر جلد از جلد اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔

پی سی بی نے موقف اپنایا کہ جے شاہ کی پاکستان سے ایشیا کپ منتقل کرنے کی ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جے شاہ کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }