سابق بھارتی کرکٹر نے حارث رؤف کو خطرہ قرار دے دیا

49

سابق بھارتی کرکٹر نے حارث رؤف کو خطرہ قرار دے دیا

Advertisement

سابق بھارتی کرکٹر نے شاہین آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو بھارتی ٹیم کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو ابھی ردھم میں آنے میں وقت لگے گا کیونکہ وہ حال ہی میں انجری سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں حارث رؤف بھارتی ٹیم کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی لائن اور لینتھ کی وجہ سے خطرہ کھڑا کرسکتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا حارث رؤف کو مشکل اوورز میں بھیجا جائے گا اور وہ صورت حال بدل سکتے ہیں لہذا بھارتی ٹیم کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 23 اکتوبر کو میلبورن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ میں بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے جس کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے 96 فیصد بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }