قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے سینیگال نے زخمی سادیو مانے کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیگال کے کوچ کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ٹیم کا اہم کھلاڑی سادیو مانے قطر میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے وقت پر صحت یاب ہو جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیگال کے ریکارڈ گول اسکورر سادیو مانے کو اس ہفتے کے شروع میں دائیں فیبولا میں چوٹ لگنے کے باوجود اس ماہ شروع ہونے والی قطر مہم کے لیے ملک کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
مشہور فارورڈ سادیو مانے جس نے سینیگال کی شرٹ میں 34 بار اسکور کیا ہے اور اسے وسیع پیمانے پر اب تک کے سب سے بڑے افریقی کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
سادیو مانے منگل کو اپنے کلب بائرن میونخ کے ویرڈر بریمن کو 6-1 سے شکست دینے کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔
Advertisement
سینیگال کی فٹ بال ٹیم کے کوچ علیو سیس نے آج ڈاکار میں ایک نیوز کانفرنس میں اپنے 26 رکنی اسکواڈ میں سادیو مانے کا بھی نام دیا، اور کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مانے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے وقت پر صحت یاب ہو سکتا ہے۔
کوچ علیو سیس نے کہا کہ سینیگال ٹیم کے ڈاکٹر مینوئل افونسو سادیو مانے کی چوٹ کی حد کا اندازہ لگانے کے لیے میونخ گئے، اور انھیں بتایا گیا کہ انھیں سرجری کی ضرورت نہیں ہوگی۔
سیس نے واٹفورڈ کے فارورڈ اسماعیلہ سر کے معاملے کا حوالہ دیا، جو جنوری کے افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل میں جاتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے، لیکن اسے بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور ٹورنامنٹ میں سینیگال کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے پہلے راؤنڈ کے بعد صحت یاب ہو گیا۔
کوچ سیس نے مزید کہا ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اپنی طاقت سے پوری کوشش کریں گے کہ ہم کھیل کے وقت سادیو مانے کو گراؤنڈ میں اتار سکیں۔
Advertisement