ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات نے ماہ مارچ2022 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا اعلان کردیاہے۔ جس پرعمل درآمد منگل یکم مارچ سے ہوگا۔ امارات میں ماہ فروری میں بھی پٹرول اور ڈیزل کےنرخوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پٹرول کے نئے نرخ نامے کے مطابق سپر 98 جو فروری میں ایک لٹر2.94 درہم میں فروحت ہورہا تھا مارچ میں اضافے کے بعد 3.23 درہم میں دستیاب ہوگا۔ قیمت میں 29 فلس فی لٹر کا اضافہ کیاگیاہے۔ سپر 95 جو فروری میں 2.82 درہم لٹر تھا مارچ سے اس کی قمیت 30 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اب 3.12 درہم میں فرو خت کیا جائے گا۔ اے پلس91 جو فروری میں 2.75 درہم فی لٹر دستیاب تھا یکم مارچ سے اس کی قیمت 3.05 درہم ہوگی۔ اس میں بھی 30 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل کے نرخوں میں بھی اضافہ کیاگیاہے۔ فروری میں ڈیزل 2.88 درہم فی لٹر دستیاب تھا۔ یکم مارچ سے 31 فلس کے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 3.19 درہم مقرر کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ امارات کی وزارت توانائی و صنعت پٹرول او ڈیزل کے نرخ ماہانہ کی بنیاد پر طے کرتی ہے۔