چوہدری الطاف حسین کے چھوٹے بھائی کاانتقال(اناللہ واناالیہ راجعون)

دوست احباب کااظہارافسوس ودعائے مغفرت

38

چوہدری الطاف حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری ادریس احمد کاانتقال

(اناللہ واناالیہ راجعون)

دوستوں کاچوہدری الطاف سے اظہارتعزیت اور مرحوم کے لیئے دعائے مغفرت

ابوظہبی(اردوویکلی)::ابوظہبی کی معروف سماجی شخصیت چوہدری الطاف حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری ادریس احمدگزشتہ ہفتے قضائے الہی سے گجرات پاکستان میں انتقال کرگئے(اناللہ واناالیہ راجعون) انکی نمازجنازہ انکے آبائی گاؤں میں اداکی گئی۔جس میں اہل خانہ،قریبی عزیزوں ،ممتازسماجی ،سیاسی وکاروباری شخصیات اوراہل علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی
گزشتہ روزمعروف سماجی شخصیت چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،میاں امجد جاوید،چوہدری ارشد اور دیگردوست احباب نے چوہدری الطاف حسین کی رہائش گاہ پرجاکر انکے چھوٹے بھائی چوہدری ادریس احمدکی وفات پرافسوس کااظہارکیااورمرحوم کیلئے مغفرت وبخشش اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔اس موقع پرچوہدری الظاف کے صاحبزدگان عدنان الطاف چوہدری،عمران الطاف چوہدری اورعثمان الطاف چوہدری بھی موجودتھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }