بھارتی سورماؤں کو تھائی لینڈ میں پاکستانیوں کے ہاتھوں شکست
بھارت کے سورماؤں کو تھائی لینڈ کے شہر پتايا میں پاکستانی فائٹرز کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ 2022 آب و تاب سے تھائی لینڈ میں جاری ہے جس میں پاکستانی فائٹر عاصم خان نے جارحانہ آغاز کیا ہے۔
کراچی کے فائٹر عاصم خان نے اپنے پہلے راؤنڈ میں بھارتی فائٹر ہیوش ریڈی کو ڈھیر کردیا ہے جب کہ سب سے جلدی فائٹ ختم کرنے کا ٹائٹل بھی انہوں نے اپنے نام کرلیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی فائٹر شاہ زیب نے ایشین پیسیفک ایم ایم اے چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرلیا ہے۔
پاکستان کے معروف مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شاہ زیب نے جاری چیمپئن شپ میں اپنے بھارتی حریف پرتیک سداشیو کو شکست دے کر اپنا ایشین ٹائٹل برقرار رکھا ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی لیاقت علی، عاصم خان اور حمزہ خان کر رہے ہیں جب کہ مکسڈ مارشل آرٹ چیمپئن شپ 2022 تھائی لینڈ کے شہر پتايا میں تیرہ نومبر تک جاری رہے گی۔
Advertisement