پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انجری کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی نے شاداب خان کی گیند پر ہیری بروک کا کیچ لیا تھا، مگر وہ کیچ لینے کے بعد گراؤنڈ پر ہی لیٹے رہے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے شاہین شاہ آفریدی کے پاس پہنچ کر انہیں شاباش دی مگر اس وقت یہ اندازہ نہیں ہو سکا کہ شاہین زخمی ہو چکے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے اس کے بعد فیلڈنگ بھی کی اور جب وہ اپنا تیسرا اہم اوور کرانے آئے تو محض ایک بال ہی کرا سکے، اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے، شاہین کے اوور کی بقیہ پانچ گیندیں افتخار احمد نے کرائی جس پر انہوں نے 13 رنز دیئے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کیچ لینے کے دوران گھٹنا گراؤنڈ پر لگا تھا، جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے تھے۔
Advertisement
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین کا ایک پینل شاہین شاہ آفریدی کی انجری کا معائنہ کر رہے ہیں۔
Advertisement