عبداللہ بن زاید کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیمی اداروں کو ستمبر میں کھولنے پر غور

118

 

ابوظبی، 20 جون،2020 (وام)۔۔ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کی زیرصدارت اجلاس میں تعلیم اور انسانی وسائل کونسل نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے امکان کے بارے میں وزارت تعلیم کے منصوبے اور وژن پر غور کیا گیا۔

 

اجلاس کے دوران وزیر تعلیم حسین بن ابراہیم الحمادی نے کہا کہ سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سمیت عام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کا ستمبر میں امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی امکان کورونا وائرس COVID-19 سے متعلق بدلتی صورتحال ،تشخیص اور متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر منحصر ہوگا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اور ایک ایسے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جائے گا جس میں طلبا کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے۔ حسین بن ابراہیم الحمادی نے کہا کہ وزارت تعلیم طلباء، تدریسی اور انتظامی عملے کی صحت کے اعلی ترین سطح پر تحفظ کو یقینی بنانے، وزارت صحت کے جاری کردہ قواعد وضوابط اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی اور عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور طلباء کو لانے اور لے جانے والی ٹرانسپورٹ میں صفائی کے نظام کو یقینی بنائے گی۔ تعلیم اور انسانی وسائل کونسل نے وزارت تعلیم ، سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں، سکولوں اور تدریسی اور انتظامی عملے کی کوششوں کو سراہا۔ کونسل نے فاصلاتی تعلیم کے نظام کو نافذ کرنے میں تعاون پر والدین اور طلباء کی بھی تعریف کی۔ کونسل نے کہا کہ تمام متعلقہ فریقین کی طرف سے قومی ذمہ داری کے اعلی مظاہرے کے باعث ای لرننگ کا تجربہ کامیاب رہا مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }