کوویڈ-19 کی غیر فعال ویکسین کی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ متحدہ عرب امارات میں شروع

101

عالمی ادارہ صحت ، ڈبلیو ایچ او کی اندراج کردہ کوویڈ- 19 کے خاتمہ کے لئے سائنو فارم سی این بی جی ایس کی غیر فعال ویکسین کی پہلی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ صحت ابو ظہبی کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن محمد الحامد دنیا کے پہلے شخص ہیں جن پر کوویڈ-19 کی غیر فعال ویکسین کی طبی آزمائش کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو جبکہ محکمہ کے قائم مقام انڈر سیکرٹری ڈاکٹر جمال الکعبی دوسرے شخص ہیں جنہوں نے آزمائش کے لئے خود کو بطور رضا کار پیش کیا۔ دنیا کی پہلی طبی آزمائش کا تیسرا مرحلہ ابوظہبی کے ادارے جی 42 ہیلتھ کیئر اور دنیا کی چھٹی سب سے بڑی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سائنوفارم سی این بی جی کی باہمی شراکت سے ہورہا ہے۔ غیرفعال ویکسین کی یہ طبی آزمائش ابوظہبی ہیلتھ سروسز ، سی ای ایچ اے کے طبی ماہرین کی نگرانی میں ہورہی ہے جس نے ابوظہبی اور العین میں اس مقصد کے لئے اپنے پانچ کلینک اور ایک موبائل کلینک مختص کیا ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں میں جی 42 ہیلتھ کیئر نے اس وبا کی تشخیص میں تیزی لانے کے لئے لیبارٹری قائم کی ، ضروری ذاتی حفاظتی سامان تیار کیا، نئی ویکسینز اور ادویات سے علاج کے بارے میں تحقیق کی ۔ غیر فعال ویکسین کی طبی آزمائش کے تیسرے مرحلہ کے لئے متحدہ عرب امارات کا ترجیحی طور پر انتخاب کیا گیا تھا کیونکہ یہاں پر 200 سے زائد قومیتیں آباد ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صحت کے حکام نے حال ہی میں ان ٹرائلز میں حصہ لینے کے لئے 15ہزار رضاکاروں کو اجازت نامہ جاری کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں چینی سفیر نی جیان ،محکمہ صحت کے اعلی حکام اور جی 42 ہیلتھ کیئر اور سائنوفارم سی این بی جی کے نمائندوں کی موجودگی میں امارات کے شہریوں اور تارکین وطن پر مشتمل رضاکاروں کے پہلے گروپ کو شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی میں یہ ویکسین دی گئی۔

پروگرام کے آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئےمتحدہ عرب امارات کے پرنسپل محقق شیخ خلیفہ میڈیکل سٹی کے سی ایم او اور کوویڈ-19 کلینیکل مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر نوال احمد الکعبی نے کہا کہ اس آزمائش میں ہماری شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اس عالمگیر وبا کے خلاف جنگ کے اہم شراکت دار ہیں یہ قومی فخر کی بات ہے کہ ہم اس آزمائشی مرحلے کو آسان بنانے میں معاونت کررہے ہیں۔ اس سے قبل غیر فعال ویکسین کی طبی آزمائش کا پہلا اور دوسرا مرحلہ چین میں کامیابی سے مکمل کیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں 100فیصد رضا کاروں نے 28دن میں دو خوراکیں لینے پر اینٹی باڈیز پیدا کی تھیں،طبی آزمائش کے تیسرے مرحلے میں ابو ظہبی اور العین میں رہائش پذیر18 سے60 سال کے رضا کار شریک ہیں یہ مرحلہ 42دن میں مکمل ہوگا۔ جی 42 ہیلتھ کیئر کے سی ای او آشیش کوشی نے کہا کہ ہمیں بہت فخر ہے کہ سائنو فرم سی این بی جی نے متحدہ عرب امارات میں طبی آزمائش کے اس اہم تیسرے مرحلے میں جی 42 ہیلتھ کیئر کو شریک کیا ہے۔ سائنوفرم سی این بی جی میں حیاتیاتی مصنوعات کے صدرجنگ جن چو نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مختلف قومیتوں پر مشتمل ایک روادار قوم ہے جہان دنیا کے ہر کونے کے مختلف نسلوں کے لوگ آباد ہیں ہم طبی آزمائشن کے اس مرحلہ کی کامیابی سے تکمیل کے لئے اپنے شراکت داروں سے مل کر کام کریں گے اور دنیا بھر کے ضروت مندوں کے لئے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔ نیوزبشکریہ وام ابوظبی

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }