وزیراعظم محمد شہبازشریف کا صدر شیخ محمد بن زاید آلنیہان سے اظہار تعزیت ۔

88
وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کا صدر متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنیہان سے اظہارتعزیت ۔
ابوظہبی (اردوویکلی)::وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے گزشتہ روز ابوظہبی میں صدرمتحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زاید آلنہیان کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی تھے۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ان کے بھائی کے انتقال پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جس پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے غم کی اس گھڑی میں ڈھارس بندھانے پرشکریہ اداکیا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔ مرحوم شیخ سعید بن زاید آلنہیان پاکستان کے مخلص دوست تھے۔ ان کی انمول شراکت کو حکومت اور پاکستان کے عوام دیر تک یاد رکھیں گے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }