سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں 76ویں یوم آزادی کی تقریب

پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت

194
ابوظہبی(اردوویکلی):: گزشتہ روزدنیابھر کی طرح سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں بھی پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے ایک پروقار تقریب کاانعقادگیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ شرکت کی۔
تقریب کاباقاعدہ آغازاللہ کے بابرکت نام تلاوت کلام پاک سے ہواجسکی سعادت حآفظ جمشیدآفریدی نے حاصل کی جبکہ  تقریب میں یوم آزادی کی موقع پرقوم کے نام جاری صدرپاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کرسنائےگئے،نظامت کے فرائض ہیڈآف چانسری محمدوسیم عباس نے بحسن خوبی انجام دیئے۔سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے پرچم کشائی کی رسم اداکی۔
یواے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیازترمذی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور کمیونٹی کے افراد پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے، متحدہ عرب امارات کی ترقی میں ان کے کردار اور قومی معیشت کو سہارا دینے اور پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں ان کے کردار کو سراہا۔ نیز متحدہ عرب امارات کی قیادت کی پاکستان کے ساتھ خصوصی وابستگی کو خاص طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
سفیر فیصل نیازترمذی نے پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پردبئی سے  اسکردو کے لیے پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز کے آغآزپرخوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاحت کوفروغ ملیگا۔پاکستان میں قدرتی مناظراورمقامات کی کمی نہیں۔اوورسیزپاکستانی اپنے بچوں اوردوستوں اور بالخصوص یہاں کی لوکل اوردیگرکمیونٹیز کوپاکستان کاوزٹ کرائیں تاکہ وہ خوداپنی آنکھوں سےپاکستان کی خوبصورتی کو دیکھیں۔تقریب کے اختتام پرسفیرپاکستان نے کمیونٹی ممبران کے ہمراہ یوم آزادی کاکیک کاٹا۔ پاکستان کمیونٹی سکولوں کے بچوں نے جوش و خروش سے قومی نغمے گائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }