وطن کی محبت سے بڑھ کرکوئی چیز نہیں
انسانیت کی خدمت عبادت سے کم نہیں
ہم سب کی پہچان پاکستان
پاکستان زندہ باد ۔۔۔ پاک امارات دوستی پائیندہ باد
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ابوظہبی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پنجاب گروپ کے زیراہتمام76ویں جشن آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا۔تقریب میں چوہدری نوازرشیدریحانیہ،انجینئیرچوہدری شیربہادر،چوہدری دلاورحسین وڑائچ،چوہدری قمرانورکھوکھر،عامرجٹ ،چوہدری محمدارشدجنڈپیر،چوہدری احداشرف گجر،چوہدری اظیرحسین سیال ،چوہدری یاسرمحمود،،چوہدری ناصرولائت گوندل،چوہدری سجادحسین وڑائچ اوردیگردوستوں کی شرکت۔منتظمین تقریب چوہدری نوازرشیدریحانیہ اورچوہدری شیربہادرنے تمام دوستوں کی شرکت پرانکا شکریہ اداکیا۔
پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے حوالے تمام شرکت کنندگان نے وطن سے دور رہنے کے باوجودجذبہ حب الوطنی کااظہارکیا اورکہا کہ ہم دنیا کے جس کونے میں بھی رہیں پاکستان ہمارے دل کی دھڑکن ہے ۔کیونکہ ہم سب کی شناخت اورپہچان پاکستان ہے ہماراسبزپرچم ہماری آن بان اورشان ہے ہمیں پرچم کی سربلندی اورملک کے استحکام کے لیئے مل کرکام کرنا ہے ۔اوربالخصوص دیارغیرمیں ملک کاوقار بلندکرنا ہے اورکوئی ایسا کام نہیں کرنا جس سے ہمارے ملک کی ساکھ کونقصان پہنچے بلکہ اپنے اچھے کردار سے اپنے ملک کے وقار کوبلندکرنا ہے۔متحدہ عرب امارات بھی ہمیں پاکستان کی طرح عزیزہے کیونکہ امارات بھی ہماراگھرہے ہمیں یہاں کے قوانین اورروایات کی پاسداری کرنا ہے ۔اللہ پاک ،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کودن دوگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے ۔آمین پاکستان زندہ باد۔۔۔۔پاک امارات دوستی پائیندہ باد
تقریب کے اختتام پریوم آزادی پاکستان کاکیک کاٹاگیا۔اوردونوں ممالک کی ترقی وسلامتی کے لیئے دعاکی گئی