چوہدری ریاض احمد کے اعزازمیں چوہدری الطاف حسین کاعشائیہ

ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت

75

چوہدری ریاض احمد کے اعزازمیں چوہدری الطاف حسین کاعشائیہ

ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات ابوظہبی کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری الطاف حسین نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان سے وزٹ پر آئے اپنے دیرینہ دوست ممتاز بزنس مین وسماجی شخصیت چوہدری ریاض احمد آف پکھووال گجرات ومینجنگ ڈائریکٹررامادا ہوٹل اسلام آبادکے اعزازمیں ایک پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا۔جس میں ضلع گجرات کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمدزمان ریحانیہ،ملک محمدشہنازماہل،میاں امجدجاوید،ارشدحسین،چوہدری علی حمزہ ریاض،چوہدری عدنان الطاف،چوہدری سلمان الطاف،چوہدری عثمان الطاف سمیت دیگرشخصیات کی شرکت۔ اس موقع پر معززمہمان چوہدری ریاض احمد نے میزبان چوہدری الطاف حسین اور دیگردوستوں کی محبت اور چاہت پرمسرت کااظہارکیااوراس پرخلوص دعوت پرشکریہ اداکیا جس کے باعث تمام دوستوں کو ایک طویل عرصہ کے بعد مل بیٹھنے کاموقع ملا،اللہ تعالی سب کو شادوآبادرکھے اور آئیندہ بھی سب دوست اسی طرح ملتے رہیں۔میزبان چوہدری الطاف حسین نے اپنے صاحبزادوں کے ہمراہ تمام دوستوں کااستقبال کیا اور آمد پرخوشی کااظہارکیا۔مہمانوں کی تواضع روائتی عریبک ودیسی کھانوں سے کی گئی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }