واچ اینڈ جیولری شو میں پہلی بار پاکستان ،آسٹریلیااورمیانمار کی شرکت

4

واچ اینڈ جیولری شو میں پہلی بار پاکستان ،آسٹریلیااورمیانمار کی شرکت

شارجہ(ںیوزڈیسک):واچ اینڈ جیولری مشرق وسطیٰ شو کا 56واں ایڈیشن 24 سے 28 ستمبر تک شارجہ ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ اس بارپاکستان، آسٹریلیا،اور میانمارپہلی بار شریک ہوں گے۔
نمائش میں 21 ممالک کے 500 سے زائد مقامی و بین الاقوامی ادارے اور تقریباً 1,800 ڈیزائنرز، مینوفیکچررز اور ماہرین شامل ہوں گے۔شو میں سونا، ہیرے، جواہرات اور قیمتی گھڑیاں پیش کی جائیں گی، جبکہ زیورات کے عالمی رجحانات بھی متعارف کرائے جائیں گے۔
اس سال غیر ملکی نمائندگی میں اضافہ ہوا ہے جو کل شرکاء کا 68 فیصد بنتی ہے۔ نمائش میں اٹلی، بھارت، ترکی، امریکہ، روس، برطانیہ، جاپان، چین، سنگاپور، ہانگ کانگ اور ملائیشیا سمیت اہم ممالک کے بڑے برانڈز اور ڈیزائنرز شریک ہوں گے۔
علاقائی سطح پر بھی امارات، سعودی عرب، مصر، بحرین، کویت اور لبنان کی شرکت ہوگی۔ بھارت، سنگاپور اور تھائی لینڈ کے قومی پویلین قائم ہوں گے جبکہ اٹلی کے 50 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہوں گے۔
اس موقع پر ایکسپو سینٹر شارجہ کے سی ای او سیف محمد المدفع نے کہا کہ اس سال کی نمائش میں پہلی بار شامل ہونے والے بڑے زیورات مراکز کے ساتھ متنوع ڈیزائن پیش کیے جائیں گے، جس سے نمائش عالمی برانڈز کے لیے خطے کی منڈیوں تک رسائی کا اہم ذریعہ بن رہی ہے۔یہ شو زیورات اور گھڑیوں کی صنعت کا ایک بڑا عالمی اجتماع ہے جہاں شائقین جدید ڈیزائنز اور قیمتی پتھروں کے ساتھ لگژری مصنوعات دیکھ سکیں گے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }