آئی پی ایل کی اسپیشل ونڈو کیخلاف پی سی بی میدان میں آگیا

46

بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کی اسپیشل ونڈو  کے خلاف پی سی بی میں میدان میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  آئی پی ایل کی اسپیشل ونڈو کے متعلق دیگر کرکٹ بورڈز سے بات چیت  کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی کو  آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر شدید تحفظات ہیں۔ آئی پی ایل کی طویل ونڈو سے انٹرنیشنل کرکٹ متاثر ہوسکتی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان جولائی میں برمنگھم میں آئی سی سی اجلاس میں  یہ معاملہ اٹھائےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی پی ایل کی ڈھائی ماہ پر مبنی ونڈو پر دیگر بورڈز سے بات چیت کرنا ضروری سمجھتاہے۔

پی سی بی کا موقف ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو 2008 کے بعد سے انڈین پریمیئر لیگ میں شامل نہیں کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی انڈین پریمیئر لیگ کی ونڈو ڈھائی ماہ پر مبنی کرنے کا ارادہ کر چکاہے۔ بی سی سی آئی نے ڈھائی ماہ پر مبنی آئی پی ایل کی ونڈو کے حوالے سے دیگر کرکٹ بورڈز سے بھی رابطہ کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }