مائیکل بریسویل کے بعد نیوزی لینڈ کے ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے بلے باز ڈیون کونوے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وہ پانچ روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔
ڈیوون کونوے نے لندن پہنچ کر پی سی آر ٹیسٹ کروایا تھا۔
وہ آل راؤنڈر مائیکل بریسویل اور ٹیم مینجمنٹ کے دو افراد کے ہمراہ پانچ روز قرنطینہ میں گزاریں گے۔ڈیوون کونوے اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبران کے پی سی آر ٹیسٹ گزشتہ روز کیے گئے تھے جبکہ بریسویل کا ٹیسٹ ایک روز قبل کیا گیا تھا۔
An update from camp as the team arrives in London #ENGvNZhttps://t.co/5bhcdc11TF
Advertisement
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) June 16, 2022
ڈیوون کونوے اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبران ٹیم سے الگ اتوار کو لیڈز جائیں گے اور کورونا سے صحت یاب ہونے کی صورت میں ہی وہ 23 جون سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ سے قبل منگل کو ہیڈنگلے میں ٹیم کے ہمراہ پریکٹس سیشن میں شامل ہو سکیں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔