ابوظہبی(اردوویکلی)::۔ ابوظبی نے دیگر اماراتی ریاستوں سے ابوظبی داخل ہونے والے مقامی،دیگررہایشی اورسیاحوں وغیرہ کے لیے پابندی میں نرمی کااعلان کر دیا ہے۔ ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کی جانب سے نئی ہدایات کا اعلان کیاگیا ہے جو آج 24 دسمبر سے لاگوہونگی۔ بیرون ملک سے آنے والے مقامی ،رہایشی اور سیاحوں کو14دن کی بجائے 10دن قرنطینہ اختیارکرناہوگااورانٹری کے بعد آٹھویں دن پی سی آرٹیسٹ کراناہوگا اس کے علاوہ نئی گایئڈ لائنز کے مطابق جو مقامی رہائشی یاسیاح ابوظبی شہر میں آنا چاہتے ہیں، انہیں آمد سے قبل پی سی آریا لیزر ٹیسٹ میں سے کوئی ایک ٹیسٹ کروانا ہو گا، جس کی رپورٹ نیگیٹو ہونا لازمی ہے۔اس رپورٹ کے ملنے کے بعد 72 گھنٹے کے اندرابوظبی میں داخل ہوسکتے ہیں اس سے قبل جو لوگ ابوظبی آنا چاہتے تھے انہیں پی سی آر یا ڈی پی آئی لیزر ٹیسٹ کروانے کے بعد ابوظبی میں داخلے کے لیے صرف 48 گھنٹوں کی مہلت دی جاتی تھی۔ اب اس مہلت میں 24 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص ابوظبی شہر میں چھ دن یا اس سے زیادہ عرصہ قیام کرے گا تو اسے ابوظبی آنے کے چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرواناہوگا۔ جیسے اگر کوئی شخص اتوار کے روز ابوظبی پہنچتاہے اور اسے ابوظبی میں چھ روز سے زیادہ رہنا ہے تو پھر جمعہ کے روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہو گا۔ واضح رہے کہ پہلے ابوظبی پہنچنے کے بعد چوتھے روز جبکہ دوسرا ٹیسٹ آٹھویں روز کروانا ہوتا تھا۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ چھٹے دن قیام کے بعد بھی دوسرا ٹیسٹ نہیں کروائیں گے انہیں جرمانوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ البتہ جن رضاکاروں نے نیشنل ویکسینیشن پروگرام یا فیز 3 کے کلینیکل ٹرائلز کے دوران ویکسین لگوائی ہے وہ بیرون ملک سے آنے پرقرنطینہ اورابوظبی آنے سے پہلے یا مستقل قیام پر پی سی آر یا دوسرا ٹیسٹ کروانے سے مستثنی ہونگے۔ مگران کے الحسن ایپ پرگولڈن اسٹار یا لفظ ای واضع ہوناچاہیئے۔