کورونا سےمتعلق اقدامات میں نرمی کا اعلان

بعض مقامات پرماسک پہننا اختیاری ہوگا

103
Print Friendly, PDF & Email
ابو ظبی میں داخلے کے لیے گرین پاس اور سکیننگ کی پابندی ختم۔
نئے فیصلے پرعملدرآمد پیر 28 فروری سے کیا جائے گا۔
ابوظبی کے تمام  پبلک مقامات کے لیے گرین پاس سسٹم موثر رہے گا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کوویڈ19 سے بچاؤ کے اقدامات میں25فروری2022سے نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دبئی میں نافذ نئے پروٹوکول کے مطابق امارت میں تمام عوامی اندرونی مقامات پر ماسک پہننا لازمی جبکہ بیرونی علاقوں میں یہ اختیاری ہوگا۔ کوویڈ19پازیٹو کیسز کے قریبی رابطے جن میں کسی قسم کی علامات نہیں پائی جاتی ہیں انہیں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تازہ ترین ٹریول پروٹوکولز میں دبئی آنے والے مسافروں کو ایک منظور شدہ کوویڈ19 ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی جس میں کیوآر کوڈ ہو۔ غیر ویکسین شدہ مسافروں کو پچھلے 48 گھنٹوں کے اندر کئے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا یا سفر کی تاریخ سے ایک ماہ کے اندر حاصل کیا گیا کیوآر کوڈ پر مشتمل کوویڈ19 سے صحت یابی کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ سپریم کمیٹی نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں معاشرے کے ارکان کی طرف سے کئے جانے والے تعاون کی تعریف کی جس سے امارت میں معمول کی زندگی کی بحالی میں تیزی آئی ہے۔ کمیٹی نے کہا ہےکہ وہ تمام اہم وفاقی اور مقامی اداروں بشمول نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزارت صحت اور دبئی کے کوویڈ19 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی تاکہ صحت کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھنے کی قومی کوششوں میں مدد کی جا سکے ابو ظبی میں ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے امارات کی دیگر ریاستوں سے ابوظبی میں داخلے کے لیے مقرر گرین ٹریفک پاس اور ای ڈی ای ایگزامینیشن(فیس اسکیننگ) کی پابندی مورخہ 28فروری سےختم کرنے کااعلان کردیاہے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.