عید الاضحیٰ کے موقع پر ابوظہبی میں جزوی لاک ڈاؤن کااعلان
ابوظہبی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جزوی لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان۔
رات 12بجے سے صبح 5بجے تک نقل وحرکت پرپابندی۔
ابوظہبی (اردوویکلی)::عیدالاضحی کے موقع پر ابوظہبی میں جزوی لاک ڈاؤن کے نفاذ کافیصلہ کیا گیاہے جس کے تحت 19 جولائی سے رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی ابوظہبی میڈیاآفس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ابوظہبی نے عیدالاضحی کی آمد پر ریاست میں رات کے وقت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ابوظہبی حکومت نے کورونا وباکے پھیلاؤ کوروکنے کے لیئے 19 جولائی سے اسٹیریلائزیشن مہم کے دوبارہ سے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسٹیریلائزیشن مہم روزانہ رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک چلائی جائے گی، اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہیگی اورشہریوں کو رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف خوراک کے حصول یا میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں گھر سے نکلنے کی اجازت ہوگی، جبکہ کرفیو کے اوقات کے دوران خصوصی نقل و حرکت کیلئے باقاعدہ موومنٹ پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ اماراتی وزارت صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔ یاد رہے متحدہ عرب امارات میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار 4ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔