ابوظہبی (اردوویکلی):: وزیرآباد سے تعلق رکھنے والے دھامی خاندان کے معروف فردمحمدیونس دھامی گزشتہ روز شدید علالت کے باعث قضائے الہی سےشیخ زاید ہسپتال ابوظہبی میں انتقال فرماگئے۔(انا للہ واناالیہ راجعون)۔یونس دھامی یواے ای میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ارکان میں سے تھے آپ 40 سال سے ابوظہبی میں ٹیلرنگ کےکاروبار سے وابستہ تھے نہایت شریف النفس اور ملنسارشخصیت تھے۔انکی نمازجنازہ بروزاتوارمورخہ18جولائی بعدنمازظہر،بنی یاس قبرستان میں ادا کرنے کے بعد انکا جسد خاکی انکے آبائی شہروزیرآباد روانہ کردیا جایئگا۔یونس دھامی کی وفات کی خبر سن کر پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماوں اوردیگردوستوںمظہراقبال چوہدری،علی محمدبرفت،محمدمسعودبھٹی،سہیل خاور،آصف گل جٹ،طارق حسین بٹ، نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہارکیا اور مرحوم کے حسن اخلاق کی تعریف کی۔اورمرحوم کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔