مشکل وقت میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے(سفیرپاکستان)

17

افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے شدید جانی و مالی نقصان پردکھ ہوا۔

مشکل وقت میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے(فیصل نیازترمذی)

ابوظہبی(اردویکلی)::سفیرِ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات، فیصل نیاز ترمذی نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے شدید جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے، اور متحدہ عرب امارات میں موجود افغان کمیونٹی کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ ہم جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے اہل خانہ اورعزیزواقارب کوصبرجمیل عطافرمائے آمین
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }