ہونہارپاکستانی طالبہ فاطمہ اجمل کی آئی جی سی ایس سی امتحانات میں نمایاں کامیابی

124

  دبئی میں مقیم ہونہارپاکستانی طالبہ فاطمہ اجمل نے پاکستان کاسرفخر سے بلندکردیا۔

کیمبرج امتحانات میں نمایاں کامیابی۔

فاطمہ اجمل معروف صحافی اورسینئیروائس پریذیڈنٹ پی جے ایف سعدیہ عباسی کی صاحبزادی ہیں

سفیرپاکستان جناب فیصل نیازترمذی اوریواے ای کی ممتازشخصیات کی جانب سے فاطمہ اجمل اورانکی والدہ محترمہ سعدیہ عباسی کومبارکباد

 دبئی (اردوویکلی)::دبئی میں مقیم ہونہار پاکستانی طالبہ فاطمہ اجمل نے انٹرنیشنل جنرل سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن(آئی جی سی ایس ای) اور اے لیول کے امتحانات میں تمام مضامین میں اے لیول سٹار گریڈ حاصل کر کے نمایاں کامیابی اپنے نام کر لی۔
فاطمہ اجمل نے یہ منفرد اعزاز نہ صرف اپنے اسکول بلکہ پورے متحدہ عرب امارات میں کیمبرج امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے پاکستان کا نام بھی روشن کیا۔
فاطمہ اجمل معروف پاکستانی سینئر صحافی وسینئروائس پریذیڈنٹ پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای، سعدیہ عباسی کی صاحبزادی ہیں۔
اس موقع پرفاطمہ اجمل نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انکی کامیابی میں ان کے والدین کی انتھک محنت اور اساتذہ کی رہنمائی شامل ہے۔تعلیم کے ساتھ ساتھ فاطمہ اجمل نے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے  وہ سکول کی باسکٹ بال ٹیم کی کپتان کے طور پر نمایاں کارکردگی دکھا رہی ہیں۔
فاطمہ اجمل کی غیر معمولی کامیابی پر یواے ای میں پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی اور امارات میں مقیم ممتاز سماجی شخصیات  نے فاطمہ اجمل کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور تہنیتی پیغامات ارسال کیئے نیزمستقبل میں فاطمہ اجمل کی مزیدکامیابی کے لیئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }