چوہدری حسین الہی کی ریحانیہ پیلس ابوظہبی آمد

چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی جانب سے ہائی ٹی کااہتمام

98

چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی جانب سے چوہدری حسین الہی کے اعزازمیں ہائی ٹی کااہتمام

ساتھیوں کی بڑی تعدادمیں شرکت چوہدری حسین الہی سے محبت کااظہار

ریحانیہ برادران  کے قریبی ساتھی ہونے پرفخرمحسوس کرتاہوں

الیکشن جیتنے کے لیئے ووٹرزکومتحرک کرناہوگا(چوہدری حسین الہی)

ابوظہبی(ارشدچوہدری) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جنوری 2024میں عام انتخابات کاعندیہ دے دیا گیاہے میری اپنے تمام یوسی ممبران اور ساتھیوں سے اپیل ہے وہ اپنی اپنی یونین کونسلزاور متعلقہ علاقوں  میں سرگرم عمل ہوجائیں ۔کیونکہ الیکشن میں جیت اسی کی ہوگی جوووٹرزکوگھروں سے نکال کر پولنگ اسٹیشنزپرلاکر ووٹ ڈلوائے گا اس لیئے آپ سب کوملکرمحنت کرنا ہوگی کیونکہ آپ لوگ میرے بازو ہیں ۔ ان خیالات کااظہارسابق ممبر قومی اسمبلی این اے 68 چوہدری حسین الٰہی نے گزشتہ روز اپنے قریبی ساتھی ممتازسماجی وکاروباری شخصیت چئیرمین پنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ کی جانب سےریحانیہ پیلس ابوظہبی میں اپنے اعزازمیں  دی گئی پرتکلف ہائی ٹی پارٹی میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
 چوہدری حسین الہی  کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ریحانیہ پیلس ابوظہبی آمد پرمیزبان چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے چوہدری شیر بہادر شاہ پور چوہدری حمزہ نواز ریحانیہ ،چوہدری جابر شہبازریحانیہ اور دیگر دوستوں کے ہمراہ چوہدری حسین الٰہی کا نہائت گرمجوشی سے شانداراستقبال کیا ۔چوہدری نواز رشید ریحانیہ کی جانب سے  فخرگجرات  چوہدری حسین الٰہی کے اعزاز میں ریحانیہ پیلس میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں حلقہ این اے 68سمیت ضلع گجرات کی معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیات چوہدری ندیم احمد ملکی، چوہدری محمد علی گھرال ، چوہدری سفیان گجر، پرنس ڈاکٹر چوہدری حماد زمان ریحانیہ ،چوہدری عامر جٹ، چوہدری سجاد احمد ،چوہدری سہیل نواز ریحانیہ، چوہدری قمر انور کھوکھر ،چوہدری علی ظفر پوربہ ، چوہدری عابد لیاقت شاہ پور ،چوہدری محسن گجر،چوہدری احد اشرف گجر، چوہدری امجد پرویز جٹ،زبیر مکیانہ، چوہدری عبدالرحمٰن سرائے ڈھنگ،مرزا شہباز احمد، چوہدری یاسر اگووال، چوہدری یاسر عباس آف موٹا،چوہدری عرفان چیچی، چوہدری شاہد بشیر وڑائچ کسوکی ، چوہدری نوما وڑائچ ، چوہدری عرفان چیچی، چوہدری شہزاد مکیانہ،چوہدری ناصر ولائت گوندل، چوہدری عامر مشتاق حاجیووالہ، چوہدری عمر فاروق اوردیگردوستوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
چوہدری حسین الٰہی نے ریحانیہ پیلس ابوظہبی میں چوہدری نواز رشید ریحانیہ سے ون ٹوون ملاقات بھی کی جس میں آئیندہ الیکشن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ دیار غیر میں ریحانیہ برادران ٹانڈہ نے مہمان نوازی میں اپنے آپ کو وقف کر رکھا ہے ریحانیہ برادران صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات میں اپنے علاقہ اور پاکستان سے آئے مہمانوں کی میزبانی کا اعزاز رکھتے ہیں جس طرح چوہدری شہبازرشیدریحانیہ اپنے علاقہ میں خدمت میں مصروف ہیں اسی طرح ابوظہبی میں چوہدری نواز رشید ریحانیہ  بھی عوامی خدمت فراہم کررہے ہیں یہ ان کے اعلی اخلاق اورعمدہ کردار کی زندہ مثال ہے وسیع حلقہ احباب ان کا دوستوں سے پیار محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے مجھے فخر ہے کہ ہمارے ساتھی دیار غیر میں بھی  عوامی خدمت کے جذبے سے سرشارعملی طورپر مصروف عمل ہیں۔مجھے ریحانیہ برادران کے ساتھی ہونے پرفخرہے انشااللہ خلوص اورچاہت کایہ ساتھ ہمیشہ قائم ودائم رہیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }