فنانشل ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اس سال کے ایڈیشن کے پہلے مہینے میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جاری سیزن کی ریٹنگز میں 35 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درجہ بندی میں کمی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔
بھارت کی براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی ) نے لیگ کے پہلے ہفتے میں ٹی وی کے ناظرین کی تعداد میں کمی دیکھی۔
آئی پی ایل 14 کے پہلے سات دنوں میں، دو میچز نے 100 ملین ناظرین کی تعداد حاصل کی جبکہ گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 50 فیصد کمی ہے جہاں چار میچز نے 100 ملین ناظرین کو عبور کیا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں گزشتہ سیزن کے پہلے ہفتے میں دوپہر کا کوئی میچ نہیں ہوا تھا، جب کہ اس سال دوپہر کا میچ مجموعی ریٹنگ میں کمی کی وجہ رہا ہے۔
Advertisement
اس کے علاوہ، آر سی بی ، ممبئی انڈینز، اور چنئی سپر کنگز، جو سب سے زیادہ فالو کی جانے والی فرنچائز ہیں، نے ابھی تک ایک دوسرے کا سامنا نہیں کیا ہے۔
کھیلوں کی مارکیٹنگ کے ایک اور ماہر نے کہا کہ آئی پی ایل کے آخری دو سیزن کوویڈ سے متاثر تھے اور لوگوں نے زیادہ میچز دیکھے کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے گھروں تک محدود تھے۔