چئیرمین سپرفکس گروپ یواے ای نویداحمدکا متاثرینِ بونیروسوات کی مدد کے لیے بڑا قدم

سوات(اردوویکلی):: یواے ای کی معروف سماجی وکاروباری شخصیت بانی وچئیرمین سپرفکس گروپ یواے ای،جنرل سیکریٹری گرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی مسٹرنویداحمد نہ صرف سماجی خدمت ،کرکٹ کے فروغ کے لیئے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ کسی بھی رفاہی وفلاحی کام کے لیئے ہمہ وقت تیاررہتے ہیں اورکسی بھی نیکی اور خدمت کے جذبے کوجانے نہیں دیتے گزشتہ دنوں بونیراورسوات میں بادل پھٹنے کی وجہ سے سینکڑوں جانیں اللہ کوپیاری ہوگئیں سینکڑوں خاندان گھر سے بے گھرہوگئے تونویداحمدنے فوراً رخت سفرباندھا اور پاکستان میں اپنی والدہ کے نام سے بنائی گئی "ماں جی فاؤنڈیشن ” کے رضاکاروں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے اور وہاں جاکرپاکستان آرمی کی وساطت اور تعاون سے وہاں متاثرین میں راشن، کھانے پینے کی اشیاء، کچن کا سامان اور روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاتقسیم کیں جس کے لیئے انہوں نے کئی میل کاپرخطرراستہ پیدل طے کیا کئی روزوہاں قیام کیااور وہاں متاثرین کو نہ صرف راشن بلکہ نقد امداد کے علاوہ وہاں طبی امداد بھی فراہم کی اور ہر ممکن سہولت اپنی نگرانی میں فراہم کرنے کی پوری کوشش کی۔
ماں جی فاؤنڈیشن کے تحت چئیرمین نویداحمدکایہ قدم نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے سہارا ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کی ایک عظیم مثال بھی ہے۔ اللہ تعالی مسٹرنوید کی اس کاوش کوقبول فرمائے آمین
اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں ۔۔۔ ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا