ملک محمد سمیر کی دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب

101

ملک محمدشہنازماہل کے صاحبزادے ملک محمدسمیرکی دعوت ولیمہ کی تقریب کاانعقاد

شادی کے بندھن میں بندھنے والے ملک محمدسمیر کے ولیمہ کی تقریب ابوظہبی کے ایک مقامی فائیواسٹارہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور یواے ای بھر سے ممتازسماجی وکاروباری اور اہم شخصیات  نے شرکت کی۔

ابوظہبی(اردوویکلی)::یواے ای میں عرصہ دراز سے مقیم ممتازسماجی شخصیت ملک محمدشہنازماہل کے صاحبزادے ملک محمدسمیرکی شادی خانہ آبادی گزشتہ دنوں بخیروخوبی انجام پائی۔چند یوم قبل دعوت ولیمہ کی تقریب ابوظہبی کے معروف مقامی فائیواسٹارہوٹل رٹزکارلٹن گرینڈکینال ابوظہبی میں منعقدہوئی۔ جس میں قریبی رشتہ داروں،یواے ای کے مقامی شہریوں اور پاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات حاجی محمداکبرخان،چوہدری ریاض احمد آف پکھووال گجرات،چوہدری محمدزمان ریحانیہ ،چوہدری الطاف حسین،انجینئیریونس کیانی،پروفیسرسرجن عامرنثارچوہدری،چوہدری مسعودراہی وڑائچ،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،پرنس جوادزمان ریحانیہ،چوہدری عدنان الطاف ،چوہدری علی حمزہ ریاض،چوہدری عثمان الطاف،چوہدری فیصل انور،چوہدری فیصل بشیر،میاں امجدجاوید،ڈاکٹرمحمودموسی،محمدندیم فریدی،امتیازاحمدخٹک،سمیت سینکڑوں شخصیات کی شرکت، دعوتِ ولیمہ میں شریک مہمانوں نے دولہا دلہن کو مبارکباد دی اورکامیاب ازدواجی زندگی کیلئےنیک تمنائوں کا اظہار کیا۔۔
میزبان ملک محمدشہنازماہل نے اپنے صاحبزادوں ملک محمدولید اورملک محمدعماد کے ہمراہ تقریب میں آنے والے مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کی خوب آؤ بھگت کی۔ ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئ

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }