یمنی شہری نے جھگڑے سے تنگ آکر بیوی سمیت خود کو بم سے اڑا لیا

70
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

یمن کے شہر عدن میں ایک شخص نے سڑک پر راہگیروں کے سامنے اپنی بیوی سمیت دستی بم سے خود کو اڑا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مبینہ طور پر دونوں میاں بیوی کے درمیان خاندانی تنازعات چل رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق منگل کو 29 سالہ شوہر اور 30 سالہ بیوی کے درمیان کچھ وقت سے چلنے والا تنازع سڑک پر شدید ہو گیا جس کے بعد مبینہ طور پر شوہر نے دستی بم کا دھماکا کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گھریلو ناچاکی کے باعث خاتون کچھ عرصے سے اپنے والدین کے گھر میں رہ رہی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں اور اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }