
کوئٹہ میں غیر سرکاری تنظیم کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے دستاویزی فلم کے مقابلے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو نوجوانوں کو تعمیری طریقوں سے منسلک کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ابھی صحیح حکمت عملی تیار کرنا باقی ہے۔