والد کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کر رہا، بابیل خان

61
بابیل خان - فوٹو: فائل
بابیل خان – فوٹو: فائل

نوجوان بھارتی اداکار بابیل خان نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں کسی بھی طرح اپنے مرحوم والد عرفان خان کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کر رہے۔ 

اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران بابیل کا کہنا تھا کہ اقربا پروری کا معاملہ ان کےلیے انتہائی مشکل تھا، وہ اسٹار کڈ نہیں ہیں بس پیکو کے ایک اداکار کے بیٹے ہیں۔ 

واضح رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم پیکو میں بابیل خان کے والد عرفان خان نے ہی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ 

بابیل خان کا کہنا تھا کہ میں کوئی اسٹار کڈ نہیں ہوں، میں عرفان خان کا بیٹا ہوں، میرے لیے ضروری یہ تھا کہ میں فلم میں کردار حاصل کروں اور پھر کام ملنے کے بعد اس کردار کو ڈلیور بھی کروں ورنہ اس کا میری خوداعتمادی پر اثر پڑے گا۔ 

 بطور ایک سپر اسٹار اداکار ملنے والی مراعات پر بات کرتے ہوئے بابیل خان کا کہنا تھا کہ حالانکہ یہ مراعات موجود ہیں لیکن ان کی نوعیت مختلف ہے۔ 

عرفان خان سے موازنہ کیے جانے پر بابیل خان کا کہنا تھا کہ "میرے بھی تو جوتے ہیں بھائی، میں ان کے جوتے پہننے لگا تو اپنے جوتوں میں پاؤں کب ڈالوں گا؟”

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کسی بھی طرح سے فلموں میں اپنے والد کی جگہ نہیں لے سکتے اور نہ ہی اس کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }