اسرائیل پر حملہ کرنیوالوں کے ہاتھ چومتے ہیں: آیت اللہ خامنہ ای

58

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کی تردید کر دی۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے بیان میں کہا ہے کہ ایران حماس کے اسرائیل پر حملے میں ملوث نہیں تھا لیکن ہم صیہونی حکومت پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے ہاتھ چومتے ہیں۔

ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس کے لیے ناقابلِ تلافی شکست ہے، اسرائیل ہی اپنی تباہی کا ذمے دار ہے۔ 

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے گئے اچانک حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات ’سیاسی محرکات‘ پر مبنی ہیں۔

خیال رہے کہ حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر سرپرائز حملوں کی تیاری اور منصوبہ بندی کے لیے حماس کو ایران کی جانب سے مدد فراہم کی گئی تھی۔

امریکی حکام نے فوری طور پر ایران کے ملوث ہونے کے کوئی انٹیلی جنس شواہد پیش نہیں کیے۔

واضح رہے کہ ہفتے کی علی الصبح شروع ہونے والا حماس کا اسرائیل پر جوابی کارروائی اور اسرائیل کا مظلوم فلستینیوں پر وحشانہ حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 704 ہو گئی ہے جبکہ 3800 زخمی ہیں اور اس دوران ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی اسرائیل کے نشانے پر ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری سے 2 صحافی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }