یورپین کمیشن کا غزہ کیلئے انسانی امداد 75 ملین یورو سے زائد کر نے کا اعلان

38

یورپین کمیشن کا غزہ کیلئے انسانی امداد 75 ملین یورو سے زائد کر نے کا اعلان

یورپین کمیشن نے غزہ کےلیے انسانی امداد کو فوری طور پر تین گنا کرکے 75 ملین یورو سے زیادہ کر نے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور علاقے کے دیگر رہنماؤں سے ٹیلیفون پر گفتگو کے بعد سامنے آیا ہے۔

کمیشن کے مطابق صدر ارسلا واندرلین نے آج سہ پہر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور علاقائی رہنماؤں کے ساتھ اپنے جاری رابطوں کے تناظر میں بات کی۔

اس کال کے بعد "کمیشن فوری طور پر غزہ کے لیے موجودہ انسانی امداد میں 50 ملین یورو کا اضافہ کرے گا۔ اس سے مجموعی طور پر دی جانے والی رقم 75 ملین یورو سے زیادہ ہو جائے گی ۔

یورپین کمیشن نے مزید کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ امداد غزہ کی پٹی میں ضرورت مندوں تک پہنچ جائے۔

اپنے اعلامیے میں یورپین کمیشن نے اس بات کا تذکرہ بھی کیا کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کے مکمل احترام میں حماس کے دہشت گردوں کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے’ ۔

تاہم ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں کہ غزہ میں معصوم شہریوں کو اس تناظر میں مدد فراہم کی جائے۔

اس حوالے سے یورپین کمشنر برائے کرائسز مینجمنٹ جینز لینارسک نے کہا کہ ‘کمیشن غزہ کی پٹی میں شہریوں کو انسانی بنیادوں پر مدد فراہم کرنے کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ یورپی یونین کی انسانی امداد میں تین گنا اضافہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا کہ غزہ میں شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ممکن ہوسکے ‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضروری ہے کہ انسانی امداد کے لیے محفوظ اور غیر محدود رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }