بحیرۂ عرب میں طوفان ’تیج‘ کا خطرہ

75
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

عالمی موسمیاتی تجزیہ کار جیسن نکولس نے بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان ’تیج‘ بننے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کے مطابق جنوب مشرقی بحیرۂ عرب میں آئندہ دو روز کے دوران ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر کے سائیکلون بن سکتا ہے۔

 عالمی ماہرِ موسمیات کے مطابق سائیکلون سے عمان اور یمن کو خطرہ رہے گا جبکہ خلیج بنگال میں بھی رواں ہفتے ہوا کا ایک کم دباؤ بن سکتا ہے۔

جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کی ابتداء میں سسٹم کے ممکنہ اثرات شمال مشرقی بھارت اور بنگلا دیش پر ہو سکتے ہیں، بحیرۂ عرب میں سائیکلون بننے کی صورت میں اس کا نام ’تیج‘ رکھا جائے گا۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق ’تیج‘ بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ’رفتار‘ ہے۔

دوسری جانب بھارتی ماہر موسمیات  مہیش پلاوات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ایک سائیکلونک سرکیولیشن موجود ہے، ہوا کے کم دباؤ کے بعد یہ ڈپریشن اور پھر ڈیپ ڈپریشن بن سکتا ہے، پوسٹ مون سون سیزن کا یہ پہلا سائیکلون ہوسکتا ہے۔

مہیش پلاوات کے مطابق  بحیرہ عرب میں بننے والے سائیکلون عام طور پر عمان یمن، گلف آف عدن کی جانب جاتے ہیں، کچھ کچھ سائیکلون گجرات اور پاکستان کی جانب بھی رخ کر جاتے ہیں۔

بھارتی ماہر موسمیات کے مطابق بننے والے سائیکلون کے رخ کے بارے میں ابھی کہنا مشکل ہے، 20 اکتوبر تک اس کی شدت اور رخ کے بارے میں پیشگوئی کی جا سکے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }