شارجہ میں سرمایہ کاری کریں:(پی بی سی شارجہ)۔

113

 شارجہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں

"Invest in Sharjah”

جلد ہی ممبرسازی مہم کاآغازکیاجائیگا

پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے قیام سے بزنس کمیونٹی کوفائدہ پہنچے گا

  (پی بی سی شارجہ۔)

شارجہ(نیوزڈیسک):: پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے پاکستان کے سرمایہ کاروں کے لیے گول میز کانفرنس "شارجہ میں سرمایہ کاری” کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روزپاکستان بزنس کونسل شارجہ، متحدہ عرب امارات کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے نئے عہدیداروں کا باضابطہ اعلان کیا اور اپنے آئندہ کے لائحہ عمل بارے میڈیانمائندگان کوآگاہ کیا۔
نئے عہدوں کے لیئےڈاکٹر ایس ایم طاہر چیئرمین، سید سلیم اختر فرسٹ وائس چیئرمین، عامر حسن سیکنڈ وائس چیئرمین اور سلمان وصال محمد سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر ایڈوائزری بورڈ خالد حسین چوہدری، ڈائریکٹر ممبر شپ حاجی محمد یاسین، ڈائریکٹر میڈیا کمیٹی خاور حسین، ڈائریکٹر فنانس محمد فاروق، میاں عمر ابراہیم ڈائریکٹر ایونٹ کمیٹی، ڈائریکٹر رابطہ کمیٹی صفدر رشید، ڈائریکٹر ویمن ونگ فرزانہ منصور، ظہیر احمد کو بھی ڈائریکٹر ایونٹ کمیٹی کی نئی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
نومنتخب عہدیداران نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کی ممتاز کاروباری شخصیات کو پاکستان بزنس کونسل شارجہ میں مدعو کیا جائے گا اور اس سلسلے میں جلد ہی ممبر سازی مہم شروع کی جائے گی۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ ہم پاکستانی بزنس کمیونٹی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پل کاکردار اداکریں گے اوردو طرفہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیئے کام کریں گے۔ پریس کانفرنس میں اس بات کابھی اعلان کیاگیا کہ 21 نومبر2024 کو پاکستان بزنس کونسل شارجہ "انویسٹ ان شارجہ "کے تعاون سے پاکستان سے 100 بڑے سرمایہ کاروں کو مدعو کرے گی جس میں شارجہ چیمبر آف کامرس کے ممبران، انویسٹ ان شارجہ اور پاکستان بزنس کونسل شرکت کریں گے۔ تاجروں کو متحدہ عرب امارات میں محفوظ سرمایہ کاری کے بارے میں آگاہ کریں۔ کونسل کے عہدیداروں نے کہا کہ کاروباری فوائد کے علاوہ پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے قیام کا بنیادی مقصد شارجہ میں پاکستانی تاجر برادری کے مسائل کا فوری اور بروقت حل فراہم کرنا ہے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }