پی آئی اے نے دبئی سے سکردو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر دیں۔
دبئی(اردوویکلی)::پاکستان کی قومی ائیرلائن(پی آئی اے) دبئی سے اسکردو تک براہ راست پروازوں کاآغاز 30 مئی سے کریگی ۔اس موقع پر دبئی میں پی آئی اے کے دفتر میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قونصل جنرل پاکستان حسین محمدنے شرکت کی ۔تقریب میں افتتاحی پرواز میں سفر کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کے گروپ کے اراکین کا بھی خیر مقدم کیا گیا، جس نے پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو اجاگر کیا۔
پی آئی اے کے ریجنل منیجر جناب سرمد اعزاز اور ان کی ٹیم نے اس تقریب کی میزبانی کی، جس میں سیاحت کو فروغ دینے اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب اس اہم قدم کا جشن منایا گیا