رجنی کانت 33 برس بعد اپنے مینٹور کیساتھ کام کرنے پر خوشی سے نہال

111
فوٹو بشکریہ رجنی کانت/ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ رجنی کانت/ٹوئٹر

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹار اداکار رجنی کانت 33 برس بعد اپنے مینٹور کیساتھ  فلم میں کام کرنے پر خوشی سے نہال ہیں۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجنی کانت نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں دونوں لیجنڈری اداکار انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ 

تصویر کے ساتھ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ "33 برس بعد میں دوبارہ اپنے مینٹور اور نادر شخصیت امیتابھ بچن کے ساتھ لائیکا کی فلم تھلائیور 170 میں کام کر رہا ہوں۔ 

اپنے تاثرات کو بیان کرتے ہوئے رجنی کانت نے یہ بھی لکھا کہ ’میرا دل خوشی سے تیزی سے دھڑک رہا ہے۔‘

خیال رہے کہ امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی دوستی دہائیوں پرانی ہے۔ دونوں 80ء کی دہائی میں فلم ’اندھا قانون‘ اور فلم ’گرفتار‘ میں کام کرچکے ہیں جبکہ آخری مرتبہ دونوں 1991ء کی مشہور زمانہ فلم ’ہم‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }