پاکستان نے ملائیشیا کو 2-3 سے شکست دے دی

61

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں جاری 11ویں سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان نے پول کے تیسرے میچ میں میزبان ملک کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے خلاف میچ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 13ویں منٹ میں ابو ذر نے کیا۔ دوسرا گول پنالٹی کارنر کے ذریعے 21ویں منٹ میں ارباز احمد نے بنایا جبکہ تیسرا گول 24 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر ہی محمد سفیان خان نے اسکور کیا۔

ملائیشیا کی جانب سے پہلا گول 47ویں منٹ میں عرفان، دوسرا گول 51ویں منٹ میں ایکمل ڈینیئل نے بنایا۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے خلاف میچ سے قبل ہی کوالیفائی کرچکی تھی جہاں اس کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }