غزہ کے فلسطینیوں کو مصر کے شمالی سینائی میں منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بےنقاب

55
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

غزہ کی فلسطینی آبادی کو بےدخل کر کے مصر کے شمالی سینائی میں منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

امریکی ویب سائٹ وکی لیکس نے منصوبے سے متعلق اسرائیلی حکومت کی خفیہ دستاویز جاری کردیں۔

دستاویز کے مطابق زمینی آپریشن سے قبل فلسطینیوں کو غزہ کا شمالی حصہ خالی کرنے کا کہا جائے گا، جس کے بعد غزہ کے شمالی اور جنوبی حصوں میں اسرائیلی دفاعی فوج کارروائی کرے گی۔

دستاویز کے مطابق غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

ان دستاویز میں یہ بھی درج ہے کہ شمالی سینائی میں خیمہ شہر قائم کیا جائے گا اور مصر میں فلسطینیوں کو آباد کرنے کےلیے شہر تعمیر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }