بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ دبئی میں 30 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت۔

93

بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ دبئی میں 30 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے پاکستانی پویلین کاافتتاح کیا

پاکستان نے بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2023 میں جدت اور روایت کا مظاہرہ کیا

دبئی(اردوویکلی):: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ، دبئی میں پاکستان30 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔ بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ مشرق وسطیٰ میں خوبصورتی کی مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش ہے اور یہ 30 اکتوبر سے 01 نومبر 2023 تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد کی جا رہی ہے۔ اس سال 57 ممالک کے 1750 سے زائد نمائش کنندگان آٹھ متنوع مصنوعات کیٹیگریز میں شرکت کر رہے ہیں۔پاکستانی نمائش کنندگان مختلف قسم کی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں جن میں پرفیومز، خوبصورتی، سکن کیئر اور پرسنل کئیر مصنوعات، بال، ناخن اور سیلون کا سامان وغیرہ شامل ہیں۔
گزشتہ روزسفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے صارفین کی مختلف ضروریات کو پورا کرنے والی پاکستانی مصنوعات کی انفرادیت اور معیار کو سراہا۔ سفیر ترمذی نے کہا کہ دنیا میں قدرتی اور نامیاتی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستانی مصنوعات خوبصورتی کی مصنوعات میں قدرتی اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے بھرپور ورثے کو اجاگر کرتی ہیں اور اس وجہ سے عالمی مارکیٹ کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی برانڈز اب دنیا بھر میں ان کی شانداریت اور سستی کی وجہ سے پہچانے جا رہے ہیں۔نمائش کنندگان نے نمائش میں ملنے والے رسپانس پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش عالمی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کی نمائش،خیالات کے تبادلے ،کاروباری شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے لیئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }