پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیدیا

49
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل------فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل——فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کو دورۂ آسٹریلیا تک پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا تھا۔

دوسری جانب اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دیکھا ہے کہ شاید بولنگ کوچ کے لیے میرے بارے میں سوچا جا رہا ہے، تاہم میرا بورڈ سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مورنی مورکل کا کنٹریکٹ شاید دسمبر تک تھا، پاکستان کی پہلے بھی نمائندگی کی ہے، موقع ملا تو دوبارہ کروں گا۔

واضح رہے کہ مورنی مورکل کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ 6 ماہ کا معاہدہ ہوا تھا۔

مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کے باعث طویل معاہدہ نہیں کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }