پنجاب گروپ ممبران کی جانب سے ہائی ٹی پارٹی کااہتمام
چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے دیگرممبران کے ہمراہ گورنرپنجاب کاپرتپاک استقبال کیا
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::گزشتہ روزگورنرپنجاب سردار سلیم حیدر ایک مختصردورہ پرابوظہبی پہنچے توپنجاب گروپ کی جانب سے انکے اعزازمیں ابوظہبی کے ایک معروف کیفے میں ہائی ٹی پارٹی کااہتمام کیاگیا۔ مینجنگ ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کمپنیز یواے ای چوہدری نوازرشیدریحانیہ نے اپنےدیگرساتھیوں پرنس ڈاکٹرچوہدری حمادزمان ریحانیہ،انجینئیرچوہدری شیرشاہ بہادرآف شاہ پور،چئیرمین چوہدری شیرازالحق بڈھن،چوہدری سجاد احمد،چوہدری اسجدمحمود،چوہدری قمرانوردھول،مرزاشہبازاحمد،چوہدری عابد آف شاہ پوراوردیگرساتھیوں کے ہمراہ گورنرپنجاب کانہائت پرتپاک استقبال کیااورانتہائی مصروفیت کے باجودپنجاب گروپ کی دعوت قبول کرنے اورتشریف آوری پرسردارسلیم حیدرکا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔گورنرپنجاب پنجاب گروپ ممبران سے گھل مل گئے اور کھل کرملکی حالات پرتبادلہ خیال کیا اور ممبران کی جانب سے کیئے گئے سوالات کاجواب دیا۔گورنرپنجاب نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح اوورسیزپاکستانیوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور ان کوعزت واحترام دینا ہے کیونکہ اوورسیزپاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کاکردار ادا کررہے ہیں حکومت بڑے احسن اندازمیں بنیادی اورروزمرہ مسائل کوحل کرنے کے لیئےسنجیدگی سے کام کررہی ہے حکومت کی کوششوں سے مہنگائی میں بتدریج کمی ہورہی ہے روٹی اور دیگرغذائی اجناس میں حقیقی طورپرکمی واقع ہوئی ہے انشااالہ اگراس حکومت کوپوراٹائم ملا تواسکے اچھے نتائج سامنے آئیں گے انشااللہ۔