خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول اس سال پاکستان میں منعقد ہوگا(سفیرپاکستان)

45

ڈیٹ پام فیسٹیول امسال پاکستان میں منعقد ہوگا(فیصل نیازترمذی)۔

 سیکریٹری جنرل خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام ایوارڈ ڈاکٹرعبدالوہاب زید کی سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی سے ملاقات

ابوظہبی(نیوزڈیسک)::گزشتہ روزسیکرٹری جنرل خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور وزرعی اختراع ڈاکٹر عبدالوہاب زید نےمتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں ملاقات کی۔
 جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کھجور کی کاشت، پیداوار اور پروسیسنگ ٹیکنالوجی میں پاکستان کی استعداد کار کو مضبوط بنانے کے لیے تعاون اور پاکستان میں 2024 کی آخری سہ ماہی میں منعقد ہونے والے ڈیٹ پام فیسٹیول کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں کھجور کی کاشت کے شعبے کی ترقی اور استحکام کیلئے خلیفہ ایوارڈ کی حمایت کا اعادہ کیاگیا۔
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کی حمایت کو سراہا اور پاکستان میں فیسٹیول کے انعقاد اور فریقین کے درمیان پہلے سے طے شدہ مفاہمت کی یادداشت پر عمل درآمد کے لئے تعاون کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زراعت کے لیے متحدہ عرب امارات نے فروری 2024 میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }