۔78۔ویں یوم آزادی پرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پروقارتقریب
پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔
پاکستان کے78ویں یوم آزادی پرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پروقارتقریب کاانعقاد
پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت۔
شدید گرمی کے باوجودبچے سبزہلالی پرچم لہراکروطن عزیزسے محبت کااظہارکرتے رہے۔
تزئین وآرائش کے بعدنئے قونصلرہال کاافتتاح ،کمیونٹی کی جانب سے پذیرائی![]()
ابوظہبی۔(اردوویکلی)::پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ہرسال کی طرح امسال بھی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے 14اگست کے دن اللصبح سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اراکین کی بڑی تعداد نے فیملیزکے ہمراہ شرکت کی۔بچوں کاجذبہ حب الوطنی قابل دیدتھاشدیدگرمی کے باوجودننھے منھے بچے سینے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر وطن سے محبت اوراپنی عقیدت کااظہارکرتے نظر آئے۔
تقریب کاباقاعدہ آغاز رب کائینات کے بابرکت نام سے ہوا،جبکہ نظامت کے فرائض تھرڈسیکریٹری سفارت خانہ پاکستان وسیم عباس نے انجام دیئے اوریوم آزادی پرجاری صدرپاکستان کاپیغام پڑھ کرسنایاجبکہ وزیراعظم پاکستان کاپیغام کمیونٹی ویلفئیراتاشی سمیع اللہ خان نے پڑھا۔ سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کمیونٹی ممبران کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔
انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اور اپنے پیارے ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کمیونٹی ارکان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلسل اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔ سفیر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور ترسیلات زر کے ذریعے قومی معیشت کی معاونت کرنے میں ان کے تعاون کو سراہا۔ سفیر فیصل ترمذی نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا اور سفارت خانے کے نئے تزئین شدہ قونصلر ہال کا افتتاح کیا۔تقریب کے دوران سکول کے بچوں نے پاکستان کے ملی نغمے بھی پیش کئے۔
یوم آزدی کی تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران ڈپٹی ہیڈ آف مشن آفاق احمد،فرسٹ سیکریٹری وقاص احمد،دفاعی اتاشی ائرکموڈوراحسن سجاد ،پریس قونصلرصالح محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرپاسپورٹ محمدابراہیم کاکڑ، اورپاکستانی کمیونٹی کی ممتازسماجی وکاروباری شخصیات چوہدری محمدصدیق،حاجی خان زمان سرور،ظہیراحمداعوان،ڈاکٹرسجاد،میاں امجدجاوید،حاجی درازخان،راجہ بشارت حسین،میاں محمداسلم،منظورک حسرت،طارق محمودراجہ ،حمیداللہ خان نیازی،چوہدری ناصرولائت گوندل،ڈاکٹررحمان بنگش،قاضی عابدمحمود،کے علاوہ دیگرکمیونٹی ممبران کی بڑی تعدادنے یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت کرکے وطن سے اپنی محبت کااظہارکیا۔