سفیرپاکستان کا "سینرجی یونیورسٹی” دبئی کا دورہ۔

44

 سفیرہاکستان فیصل ترمذی کا "سینرجی یونیورسٹی” دبئی کا دورہ، تعلیمی اشتراک کار کے مواقع پر تبادلہ خیال۔

دبئی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے گزشتہ روز سینرجی یونیورسٹی دبئی کا دورہ کیا جس کا مقصد پاکستانی طلباء کے لیے یونیورسٹی کے پروگراموں سے مستفید ہونے کے مواقع تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں یونیورسٹی کی توسیع کے امکانات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران سفیر کونائب ڈائریکٹر برائے تعلیمی امور عظمیٰ سندھو اور پارٹنرشپ سپیشلسٹ فلپ موبیو نے ایک تفصیلی بریفنگ دی جس میں یونیورسٹی کی تعلیمی پیشکشوں اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا خاکہ پیش کیا گیا۔
سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے یونیورسٹی کی فیکلٹی، انتظامیہ اور طلبہ کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ انہوں نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور وہاں مختلف قومیتوں کے طلبہ سے بات چیت کی۔سفیر فیصل ترمذی نے موقع سے استفادہ کرتے ہوئے سینرجی یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلباء سے ملاقات کی، ان کے تجربات سنے اور انہیں اپنی تعلیم میں شاندار کارکردگی جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے یونیورسٹی کی بین الاقوامی فیکلٹی اور طلباء کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس میں ملک کی متنوع ثقافت اور تعلیمی شراکت داری کے مواقع کو اجاگر کیا گیا۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں ایک باضابطہ معاہدے پر دستخط کرنے پر غور کیا جائے گا جس سے طویل مدتی شراکت داری کی راہ ہموار ہوگی
سفیر فیصل ترمذی نے کہا کہ ہم اپنے طلباء کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے خواہاں ہیں اور پاکستان میں مواقع تلاش کرنے کے لیے سینرجی یونیورسٹی جیسے معاون اداروں کو تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں۔یونیورسٹی کے شعبہ معاشیات کے پروفیسر ظفر معین ناصر، ہیڈ آف ایجنٹس اینڈ سکولز آئوٹ ریچ مس چیرل فلاویئر، ،کیریئر اینڈ پروجیکٹ ڈویلپمنٹ منیجر فیصل غنی اورآپریشنز منیجروقار احمد بھی یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں موجود تھے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }