چئیرمین پاکستان بزنس کونسل دبئی شبیرمرچنٹ اورانکی پوری ٹیم کومبارکباد
امیدہے نئی ٹیم پاکستان اوریواے ای کے درمیان تجارت کے فروغ میں اہم کرداراداکریگی۔
۔(صدرورلڈورکرزآرگنائزیشن یواے ای انجینئیرمحمدجاوید)۔
راس الخیمہ(اردوویکلی)::راس الخیمہ میں مقیم ممتازسماجی کارکن ،صدرورلڈورکرزآرگنائزیشن یواے ای وکوآرڈینیٹر پی بی پی سی ابوظہبی(راس الخیمہ چیپٹر) انجینئیرمحمدجاوید نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کے نومنتخب چئیرمین شبیرمرچنٹ اور انکی پوری ٹیم کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں قوم پرستی، ذات برادری صوبائیت پرستی اور سیاست کے بتوں کو توڑ کر ملی قومی سوچ کواپنا کراور باہمی تعاون سے ملک کے مثبت امیج کواجاگر اورباہمی تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔ جس سے پاکستان بزنس کونسل دبئی کی نئی ٹیم کو سب کا اعتماد بھی حاصل رہے گا اور آپ اپنا ٹارگٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
انجینئیرمحمدجاوید نے کہا کہ قومی یکجہتی ہی کسی بھی ملک کی ترقی اورخوشحالی کی ضامن ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ اخوت کا جذبہ پیدا کریں تا کہ ہماری قوم خوشحال ہو اورہمارا ملک ترقی کرے ۔ اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ اورتجارتی تعلقات مزیدمضبوط ہوں ۔اللہ پاک آپکوکامیابی عطاکرے۔انشااللہ ہماراتعاون آپکے ساتھ رہیگا۔اللہ آپ سب کا حامی و ناصر پاکستان پائندہ