سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا اسماعیلی سینٹر دبئی کا دورہ

75

 سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا اسماعیلی سینٹر دبئی کا دورہ۔

پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار۔

دبئی(اردوویکلی)::متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سینٹر دبئی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پرحکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے  تعزیت کا اظہار کیا۔
سفیرفیصل نیاز ترمذی نے پرنس کریم آغا خان کی غیر معمولی زندگی اور وراثت کو خراج تحسین پیش کیا جو انسانیت کی خدمت کے لئے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے،ان کی انتھک کوششوں نے دنیا بھر میں پسماندہ اور کمزور طبقات کو اوپر اٹھایا۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرنس کریم آغا خان چہارم اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بالخصوص آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے کام کے ذریعے مرحوم کی قابل ذکر خدمات کو یاد کیا۔
دورےکے دوران اسماعیلی سینٹر دبئی کے نائب صدر خلیل فیروز محمد، سفارتی تعلقات کے سربراہ اکبر ورجی اور اسماعیلی برادری کے سینئر نمائندے حسن ویلانی نے پاکستانی سفیر کا استقبال کیا۔ سفیرپاکستان نے کہا کہ ہم ان کے والد پرنس علی سلمان آغا خان جو پرنس علی خان کے نام سے جانے جاتے تھےکی اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر اور مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانہ اسماعیلی برادری، آغا خان خاندان اور ان تمام لوگوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے جو اس غیر معمولی رہنما کے انتقال پر غم زدہ ہیں۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }