پاکستان قونصل خانے کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ڈپلومیٹک کپ 2025 جیت لیا

46

پاکستان قونصل خانے کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ڈپلومیٹک کپ 2025 جیت لیا

دبئی (اردوویکلی)::دبئی میں منعقدہ نویں ڈپلومیٹک کپ (کرکٹ چیمپئن شپ 2025) کے فائنل میچ میں پاکستان قونصل خانے کی کرکٹ ٹیم نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پاکستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران ناقابلِ شکست رہتے ہوئے مسلسل کامیابی حاصل کی۔ اس ایونٹ میں آٹھ سفارتی مشنز کی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، برطانیہ اور امریکہ شامل تھے۔15 اوورز پر مشتمل فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 113 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستانی ٹیم نے محض 12 اوورز میں حاصل کر لیا۔
یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 فروری 2025 تک شارجہ، متحدہ عرب امارات میں واقع اسکائی لائن یونیورسٹی کالج کے کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوا۔پاکستانی ٹیم کے کپتان، ڈپٹی قونصل جنرل اور ہیڈ آف چانسلری، رحیم اللہ خان نے ٹیم کی کامیابی کو کھلاڑیوں کی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے اسپورٹس کی اہمیت اور ٹیم ورک کے فروغ پر زور دیا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے امریکہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے برطانیہ کو ہرایا۔پاکستان کے قونصل جنرل، حسین محمد نے ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }