پاکستانی فلمی ستاروں کے اعزاز میں دبئی میں تقریب

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی شرکت

6

  پاکستانی فلمی ستاروں کے اعزاز میں دبئی میں تقریب

سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی شرکت۔

دبئی(اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل حسین محمد اور پاکستانی سفارتی مشن کے ارکان کے ہمراہ دبئی میں 6جون سے ریلیز ہونے والی پاکستانی "فلم لوگرو”کے فلمی فنکاروں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو پاکستانی سینما اور فنون میں نمایاں خدمات انجام دینے پر اعزاز دینے کے لیے دبئی میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی
تقریب کے دوران سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے فنکاروں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔ سفیر نے پاکستان کے بھرپور ثقافتی اور فنکارانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی، اور پاکستان کے بارے میں عالمی تاثر کو تشکیل دینے میں تخلیقی صنعت کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ اس تقریب میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان نے سفیرِ پاکستان اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا
یادرہے فلم”لوگرو” 6جون سے دبئی کے ساتھ ساتھ دنیابھرکے سینماگھروں میں نمائش کی جائیگی۔اس سسلے میں گزشتہ روز پیرالل لائینزمیڈیا کی جانب سےدبئی مال میں سینماسٹی فاؤنڈیشن میں ایک پریس کانفرنس کاانعقادکیاگیاجس میں فلم اسٹارزماہرہ خان اورہمایوں سعید نے فلم کی کہانی اورکرداروں پرروشنی ڈالی۔توقع کی جارہی ہے کہ "لوگرو”شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب”۔”Love Guru” ہوجائیگی۔سفیرپاکستان اور قونصل جنرل نے فلم کی کاسٹ کوایڈوانس مبارکبادپیش کرتے ہوئے نیک خؤاہشات کااظہارکیا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }